ملک ترقی کررہا ہے ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقعہ پر پی ٹی آئی اراکین سندھ ڈاکٹر سعید آفریدی، دعا بھٹو، شاہنواز جدون و دیگر رہنما بھی موجود تھی۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے کہ پاکستان کی اکانومی درست نہیں ہوئی ہے۔ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن حقیقت میں ایسی صورتحال ہے نہیں ہے آج کیبنٹ میں اور بھی اچھی خبریں سننے کو عوام کو ملیں گی غریب عوام کے لئے مہنگائی کو کم کیا جارہا ہے۔ ملک دشمنوں نے پئسے روپے کو زبردستی دبا کر رکھا تھا۔ گزشتہ حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے لئے قرضے لئے تھے ہماری ٹیم نے اس پر قابو پایا تو ڈالر اپنی جگہ پر آگیا جس کی وجہ مہنگائی ہوگئی آج پوری دنیا میں ایل این جی سستی ہوگئی ہے لیکن گزشہ حکومتوں نے ایل این جی مہنگی خریدی گئس کی سندھ میں قلت نہیں ہے سندھ حکومت نے پائپ لائن کا رستہ نہیں بنایا جس کی وجہ سے قلت ہوئی۔ گندم کی چوری سندھ حکومت نے خود کی ان کے چوہے گندم کھا گئے کھا گئے جس کی وجہ سے بعد میں گندم کو امپورٹ کرنا پڑا۔ ہمیں تو پاکستان آئی سی یو میں ملا تھا اگر موثر اقدامات نہیں کئے جاتے تو ملک کا دیوالیہ ہوجاتا ہم بوری اٹھا کر ایک وقت کی روٹی کے لئے گھوم رہے تھے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے اکانومی بحال ہوچکی ہے ڈیڑ سال میں معیشیت مستحکم ہوچکی ہے ہماری ایکسپورٹ زیادہ ہوچکی ہے فارین سرمایہ کاری بڑھ چکی ہے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوچکا ہے پی آئی اے پروان چڑھ رہا ہے 80 فیصد کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ کم ہوچکا ہے اسٹاک ایکسیچج 2018 میں 2900 ہوائنٹ تک آچکی تھی اس وقت دنیا کی بڑی مارکیٹ بن کر سامنے آئی ہے ہماری معیشیت کا استحکام کچھ لوگوں کو پسند نہیں آرہا ہے عالمی اداری آئی ایم ایف و دیگر کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشیت مستحکم پوچکی ہے۔ موجودہ حکومت نے 190 ارب روپے احساس کفالت روپے رکھے گئے ہیں بینظیر انکم سپورٹ میں ہر ماہ 2 ہزار روپے ملیں گے کامیاب جوان پروگرام میں ایک سو ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں ایک لاکھ سے 5 لاکھ تک قرضے دیئے جارہے ہیں ملک میں ماڈل لنگر کھانے لگائے گئے ہیں جن کو دو وقت روٹی نہیں متی ان سے پوچھا جائے کہ یہ کیا نعمت ہے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت پانچ سے دس ہزار روپے کے کرایہ دار بھی اپنا گھر لے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا سنا ہے بلاول زرداری کی طرف سے کوئی مارچ کی تیاری کی جارہی ہے ِ آپ تاریخ بتا دیں ہم اپریل کر لیں گے ہم کوئیک مارچ کریں گے آُپ کس منہ سے نکلیں گے آپ نے عوام کو کیا دیا ہے۔ ہیپاٹائٹس سے لیکر زکوات کے پئسے بھی آُپ کھا چکے ہیں ؟ سندھ کے شہروں کو آپ نے کھنڈر بنا دیا ہے آپ کیا مارچ کریں گے ؟ سندھ میں آپ ہوا بند نہیں کر سکتے ورنا وہ بھی بند کر دیتے سندھ میں 90 فیصد عوام کو گٹروں کا پانی پینے کے لئے دیا جاتا ہے۔ سندھ میں بلاول کی کرمنل گورنس ہے ہمارے خلاف کیا مارچ کریں گے ؟تھر میں ہزاروں بچے مروا دیئے شہروں کا کچرہ کنڈی بنا دیا آپ ہمارے خلاف کیا مارچ کریں گے، ؟ آُپ نے سندھ کی اسپتالوں سے دوائیاں گم کر دی اسکولوں میں کتابیں نہیں ملتی کیا مارچ کریں گے؟ سندھ کے ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں کیا مارچ کریں گے، ؟سندھ میں 2 ہزار سے زائد ہیومن رائٹس وائیولینس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ایک سال میں کارو کاری سمیت بچیوں سے زیادتیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہں 293 کیسز سندھ میں ایک سال میں انسانی حقوق کے خلاف رپورٹ ہوئے ہیں بہت سارے کیسز جرگے بنوا کر فارغ کر دیئے گئے ہیں سندھ دس سالوں میں 957 ارب کی کرپشن آڈیٹر جنرل دکھائی ہے۔ سندھ کے گوداموں سے اربوں کی گندم بھی کھا گئے گھوٹکی سے گندم نکلتی ہے کراچی آتے آتے گم ہوجاتی ہے پیپلزپارٹی سندھ کو گندم سے محروم کر دیا ہے ہم مارچ کریں ہم ہر شہر میں جاکر عوام کو بتائیں گے آپ نے شہید رانی کے نام پر اربوں کے پروجیکٹ بنائے کوئی بھی پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا محترمہ کا نام مس یوز کیا گیا سندھ کے ٹراما سینٹر سے لیکر سارے پروجیکٹ ناکارہ ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں