خالی انتخابی عمل میں آکر درشن نہیں کراتے بلکہ بعد میں‌ بھی عوام کے درمیان ہی رہتے ہیں،

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیر مین ضلع کونسل کراچی سلما ن عبداللہ مراد نے کہا کہ پروجیکٹ جو پہلے مکمل کیئے ہیں وہ اہل علاقہ کی ضرویات کو سامنے رکھ کر تکمیل کیئے ہیں اور جا ری اور آئند ہ پلا ن میں جو پر وجیکٹ بنا ئیں گے اس میں بھی عوامی خواہشات کو مدنظر رکھا جا ئے گا ہماراتعلق پیپلز پا رٹی سے ہے اس کو حروف عام میں عوامی جما عت بھی کہا جا تا ہے ہما رے نما ئندے خالی انتخابی عمل میں آکر درشن نہیں کراتے بلکہ منتخب ہو نے کے بعد بھی عوام کے درمیان ہی رہتے ہیں،دیہی و ابستگی کی بنا ء پر کچہری بھی با قاعدگی سے کرتے ہیں جہاں اہل علاقہ اپنے مسائل سے آگا ہ کرتے ہیں جس کا منا سب حل تلا ش کرکے امور انجام دیئے جا تے ہیں آج جس علاقے میں کاموں کا افتتاح کرنے کیلئے حاضر ہو ئے ہیں وہاں عوام کو سیوریج سسٹم کی خرابی کا مسئلہ درپیش تھا جس کو یو نین کونسل کے ممبر نے اپنی نگرانی میں برق رفتاری سے تکمیل کروایا، جس سے اطراف کی کئی آبا دیوں کو فا ئدہ ہو گا، ایسے انداز میں کاموں کا کروانا عمومی طو ر پرکم ہو تا ہے لیکن ہم جیا لے ہیں ہمارا یہ طریقہ کا رہی ہمیں عوام کی قر بت عطا کرتاہے۔ان خیالات کا اظہا را نہوں نے یو نین کونسل گا بو پٹ میں نئے سیو یج سسٹم کے افتتاح کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹر کٹ انجینئر فضل محمود گل، ایکسین ممتاز علی زرداری، اراکین کونسل رئیس غلام سرور، مولانا عصر جان گجر، ایوب ساسولی، حنیف کا چیلو، یو نس مینگل، یو نین کونسل کے چئیر مین علی اکبر کا چیلو ودیگر بھی موجود تھے۔ چئیر مین نے اس موقع پر مزید کہا کہ زندگی میں ہمیشہ یہ کو شش رہی کہ میرے ہا تھ سے جو امور انجام ہو، وہ خلق خدا کے دیر پا کام آئے(الحمد اللہ) ہر سمت سے کا مرانی ملی ہے جب کسی بھی اسکیم کا فتتاح ہو تا ہے تو مسرت کا حصول فطری عمل ہے،لیکن اس ساتھ یہ احساس بھی زور پکڑتا ہے کہ عوام کو اگلی سہو لت گزشتہ سے بہتر دینی ہے، عوام کے مسائل بڑھ چڑ ھ کر حل کرانے کا درس والدین اور قیادت کی جانب سے ملا جس پر سو فیصد اترنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہوں ضلع کونسل کا علاقہ بہت وسیع ہے لیکن اراکین کونسل کی معاونت کی بدولت اسے سہل طریقے سے اد ا کر رہا ہوں دھیرے دھیرے جو بہتری عیاں ہو رہی ہے وہ اپنے ثمرات سے اہلیان کو طویل عرصے تک مستفید کرینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں