ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈ اکٹر خالد ایم عراقی اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ درس گاہیں قوموں بالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار اور قابلیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی اور امن و امان کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔بعد ازاں ڈی جی رینجرز(سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اہم کر دار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں