کرپشن،اقرباء پروری اور مہنگائی وبے روزگاری کا وائرل معیشت کو کمزور کررہا ہے،ثروت اعجاز قادری

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے دعوئے اور دوسری طرف گیس کی قیمتوں میں اضافہ دوہرا معیار ہے،مہنگائی کو روکنا ہے تو پہلے پیٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنا ہوگی،پیٹرول،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی کے بغیر مہنگائی کو نہیں روکا جاسکتا،پیٹرول ک،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی کئے بغیردال چاول،آٹا کی قیمتوں میں کمی کے صرف دعوئے ہونگے،قرضے لینگے تو آئی ایم ایف کے شرائط ماننا مجبوری ہوگی،حکمران قرضوں سے چھٹکار ادلائے بغیر ملک کو ترقی کی طرف گامزن نہیں کرسکتے،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو غریبوں پر من مانے ٹیکس عائد کرکے ملک میں غربت کو فروغ دے رہا ہے،حکمران آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسیوں کو مستر دکردیں اور ملک کے وسائل پر انحصار کرتے عوام کو مسائل کے بھنور سے نکالیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے عوام کے ووٹوں کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے کئے گئے وعدے پورے کریں،کرپشن،اقرباء پروری اور مہنگائی وبے روزگاری کا وائرل معیشت کو کمزور کررہا ہے،چینی،آٹا کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،کب تک ذخیرہ اندوز عوام کو خون نچوڑتے رہینگے حکومت کو حرکت میں آنا ہوگا،عوام پہلے ہی پسے ہوئے تھے اور موجودہ حکومت سے تبدیلی وریلیف کی بڑی امیدیں وابسطہ کئے ہوئے تھے،ناقص پالیسیوں نے مہنگائی پر مہنگائی کرکے میڈل کلاس کو لوئر اور غربت کی طرف دھکیل دیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی ومعاشی حقوق مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلے۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں