بلاول زرداری کی مکمل تقریر کو نشر ہونے سے روکنا آزادی اظہار پر حملہ ہے، بختاور زرداری

اسلام آباد( ایچ آراین ڈبلیو) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آنسہ بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی کی نشریات معطل کرنے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے ہنسی آرہی ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو کی موجودگی اور ان کی آواز سے اتنا خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اذان کے وقفے کے بعد چیئرمین بلاول زرداری نے اپنی تقریر کا دوبارہ آغاز کیا تو پی ٹی وی فوراً سنسر کر دیا۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر سرکاری ٹی وی کی طرف سے بلاول زرداری کی مکمل تقریر کو نشرن ہونے سے روکنا آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی عوام کے دئیے ہوئے ٹیکسوں سے چلتا ہے۔ یہ عمران خان کا ذاتی چینل نہیں ہے۔ انہیں چاہیے کہ پی ٹی وی کو عمران خان کا پی ٹی آئی چینل نہ بنائیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ جواب دے کہ کس کی ایماءپر انہوں نے بلاول زرداری کی تقریر کو سنسر کیا؟ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ سلیکٹڈ حکومت بلاول بھٹو زرداری سے کتنی خوفزدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں