روڑ سیفٹی قوانین کے بارے آگاہی پیدا کرنا وقت کی عین ضرورت ہے، ڈی آئی جی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سنٹرل زون احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر سنڑل ون شوکت علی چنگیزی کی نگرانی میں نجی کالج میں روڑ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کالج طلباء اور سٹاف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کشیر تعدادنے شرکت کی جن کو ملٹی میڈیا کے ذریعے دفاعی ڈرائیونگ مہارت اور دورانِ ڈرائیونگ حفاظتی انتظامات کے بارے آگاہی دی گئی۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر سنٹرل ون شوکت علی چنگیزی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ ٹریفک حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں۔ اس لئے روڑ سیفٹی قوانین کے بارے آگاہی پیدا کرنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڑ پر ہونے والے حادثات میں موٹرسائیکل سواربہت حد تک شامل ہوتے ہیں۔موٹرسائیکل سوارں کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ شیشوں کواستمعال نہ کرنا ہے کیونکہ موٹرسائیکل پر شیشے نہ ہونے کی وجہ سے سوار پیچھے آنے والی ٹریفک کے بہاو کو دیکھ نہی پاتا۔ موٹرسائیکل کے حادثات میں سر کی چوٹ موت، مستقل معذوری اور شدید زخم کا باعث بنتی ہے۔سر کی چوٹ کو معیاری ہیلمٹ کے استمعال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر کاربند ہو کر بچایا جا سکتا ہے۔ سیمینار کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ ہیلمٹ نہ صرف موٹر سائیکل چلانے والے بلکہ پیچھے بیٹھے شخص کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔ مزید دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استمعال، تیز رفتاری، غلط طریقے سے یوٹرن لینے اور غلط طریقے سے ہائی وے جوائن کرنے کے سنگین نتائج بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر شوکت علی چنگیزی نے کہا کہ ہم سب کو اپنی انفرادی ذمہ داری کو سمجھنا ہو گا اور روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا ہو گا کیوں کہ کسی بھی فرد کی حادثہ میں موت یا مستقل معذوری کی تکلیف ان کے لواحقین کے لئے ناقابل بیان اور برداشت ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں