پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کی طرح گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا، پی ٹی آئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر رہنماء اظہار الحسن قادری ،نائب صدر کراچی سبحان علی ساحل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کی طرح گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر نے بد نظمی پیدا کی اجلاس کو پیپلز پارٹی نے سیاسی اکھاڑہ بنادیا، مشاورتی اجلاس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے تھا،اجلاس میں سوال جواب کا سلسلہ کہیں دکھائی نہیں دیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا چئیرمین بلاول بھٹو کو عوام کی تنکہ برابر بھی فکر نہیں اپنی کرپشن اور اپنے کیسز کا رونا روتے رہے بلاول بھٹو سیاست میں نئے ہیں لکھی لکھائی تقریریں پڑھ کر خود کو بہت عظیم لیڈر سمجھتے ہیں تقریر میں لکھے اعدادوشمار بھی درست نہیں، پیپلز پارٹی ہمارے اتحادیوں کو ورغلانے کے لیے روز نئی نئی سازشیں کررہی ہے پاکستانی عوام کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے مزید 15 ارب کا یوٹیلیٹی پیکج مختص کردیا ہے وزیراعظم عمران خان کا اولین مقصد مہنگائی پر قابو پانا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ،ملک میں مہنگائی پچھلی سیاسی جماعتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا ہر ادارہ ہر آفسر کرپشن کے پیسوں کے مزے لوٹ لارہا ہے سندھ کا بچہ تعلیم سے محروم ہے، بلاول بطور چیئرمین اپنے ایکزیکٹیو کی کارکردگی کا حساب کیوں نہیں لیتے بلاول بھٹو وفاقی حکومت پر تنقید کے بجائے اپنے چیف ایگزیکٹو سندھ کی کارکردگی اور اس کے ماتحت افسران کی کارکردگی کا ہر ماہ جائزہ لیں سندھ کے عوام کو ریلیف دینے میں پیپلز پارٹی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں