سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا متعصب چئرمین ہائی کورٹ کے حکم پر برطرف

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری انفارمیشن طاہر ملک نے کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے متعصب برتنے والے چیرمین کو ہمارے پر زور مطالبے اور احتجاج پر سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر فوری طور پر برطرف کردیا ہے جس پر ہم عدلیہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے تعصب سے بھرپور مضمون لکھا اور اسے ساتویں کلاس کے کتاب میں شامل کیا ان کو فوری طور پرنہ صرف برطرف کیا جائے بلکہ ان پر ہمیشہ کے لیئے پابندی لگا کر درس عبرت بنایا جائے تاکہ آئیندہ کسی میں اس قسم کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے موجودہ وزیر تعلیم سعید غنی سے ہمیں توقع نہیں کہ وہ تعصب کو فروغ دینے والوں کے خلاف کوئی کاروائی کریں گے۔ اس کے باوجود ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تمام متعلقہ متعصب افراد کے خلاف فوری کاروائی کریں۔ پاکستان تحریک انصاف لسانی بنیادوں پر آپس میں نفرت پھیلانے کے سخت خلاف ہے۔ اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں