سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی سید ظفر رضوی سے ملاقات

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) سابق نائب ناظم کراچی و پاکستان مسلم لیگ ( ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی سینئر سیاسی و سماجی رہنما سید ظفر رضوی سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم شاہد میئو ایڈوکیٹ موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تشویش معروف سیاسی رہنما سید ظفر رضوی نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو یقین دلایا کہ کراچی کی بہتری کے لیئے ہم آپ کے ساتھ مل کر کراچی کی خدمت کرنے کو تیار ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی طور پر کراچی شہر کا کوئی پرسان حال نہیں اس لیئے وقت کی اہم ضرورت ھے کہ ہم اور آپ مل کر کراچی شہر کی آواز بلند کریں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے اس عظم کا اظہار کیا کہ کراچی شہر تعمیر و ترقی کے لیئے تیار ہے اور مسلم لیگ (ق) اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے اور مسلم لیگ( ق) شروع سے یہ موقف رکھتی ہے کہ کراچی شہر ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں