پاکستان رینجرز کی کارروائیاں،23 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہرکے مختلف علاقوں سے دہشت گرد اورقبضہ مافیا کے کارندوں سمیت تئیس ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرزنے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم القائدہ برصغیرکے دودہشت گردوں سمیت دس ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتارملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور سہولت کاری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں پولیس نے پھرتی دیکھائی اور قبضہ مافیا کے چار کارندوں کو دھرلیا۔ ملزمان سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورنگی چکرا گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم عاشق چانڈیو کو گرفتار کیا۔ ملزم لیاری گینگ وار کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم پر قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ناظم آباد میں 3 رکنی ڈکیت گروپ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں