بلدیہ شرقی کی جانب سے پی ایس ایل 5 کے انتظامات جاری

کرا چی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ شرقی اپنے تئیں اقدامات بروئے کار لا رہا ہے، یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پی ایس ایل 5 کاایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہورہا ہے ، ایسے میں اسٹیڈیم کے اطراف کو خوبصورت بنانے کیلئے بلدیہ شرقی جو بھی کردار ادا کرسکتی ہے وہ ادا کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس و دیگر کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اور # ان کراچی تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ پرپی ایس ایل 5 کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کے جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا بلدیہ شرقی کی جانب سے میگا ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے اسٹیڈیم روڈ کے مرکزی پوائنٹ کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے جس میں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف خوشنما ڈیزائن و مختلف رنگ والی لائیٹس لگائی جا رہی ہیں.اس موقع پر# ان کراچی جو کہ نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ متصل تکونہ پارک ہے کوفاوَنٹین، روشنی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے بہتر بنانے کے ساتھ دیگر کام جاری ہیں جبکہ مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے متعلقہ افسران سے کاموں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو ایڈیشن سے قبل کام مکمل کئے جانے کے ساتھ ایسے انتظامات کئے جائیں جو شہریوں اور آنے والے مہمانان گرامی کو دلکش نظر آنے کے ساتھ عرصے تک یاد رہیں،اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر پارکس راشد فیاض و دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران و عملہ موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں