پیک نے حکومت کی مثبت تعلیمی پالیسیوں کی حمایت کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پیک پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کی مثبت تعلیمی پالیسیوں کی حمایت کااعلان کردیا۔پیک کے وفد نے صدرسیدشہزاد اختر کی قیادت میں وزیرتعلیم سعید غنی سے ملاقات کی اورانہیں نئے منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی۔وفد میں غلام عباس بلوچ،شاہجہان خان اورنصیرالدین موجود تھے۔وفد نے وزیرتعلیم سے اسکولزکے تعلیمی سیشن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جس پرسعید غنی نے تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس موقع پرصدرپیک نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ وزیرتعلیم اسکولز کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔انہوں نے مستقبل میں بھی اسکولز کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کااظہارکیاہے۔ممبرمیٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے بھی تعلیمی سیشن کے معاملے پرسعیدغنی کی دلچسپی کوخوش آئند قرار دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں