عام آدمی کے برعکس بلاول کو نیب نے ڈھیل دی ہوئی ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو کو ڈھیل دی ہوئی ہے، ورنہ ایک عام آدمی کو تو فوری طور پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ بلاول کیا سمجھتے ہیں کہ ان کو بلایا نہیں جاسکتا۔ اگر نہیں بلائیں گے تو تحقیقات کیسے ہوں گی۔ تحقیقات کاحصہ بنیں اس کے بعد آپ کو چھوڑا جاسکتا ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کیس میں انکوئری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نیب میں پیشی کے بعد بلاول بھٹو ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے۔ بلاول نے دو باتیں کیں۔ ایک کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ بے گناہ ہوں اور دوسرا یہ کہ مجھے کیوں بلایا گیا؟ آپ کو کس نے کہا کے آپ بے قصور ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا تھا کے وہ معصوم ہیں۔ ایسی باتیں تو روز کورٹ میں ہوتی ہیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جی وی اوپل کیس میں ایک اشاریہ دو ارب روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ ان پیسوں سے مختلف جگہوں بشمول ٹنڈو اللہ یار اور کراچی میں زمینیں خریدی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں