کے ڈی اے نے نیلام عام کا اعلان کر دیا

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر محکمہ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن اور کورنگی کی مثالی محل وقوع پر تعمیر کردہ فلیٹ، دکانیں اور دفاتر نیلام عام کے ذریعے 25 تا 27 فروری 2020ء سیمینار ہال پہلی منزل سوک سینٹر گلشن اقبال کراچی میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام یونٹس کو الاٹمنٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق نیلام کیا جائے گا جس میں سب سے زیادہ بولی دینے والے کو یونٹ کی مجموعی لاگت کے مساوی پہلی قسط بذریعہ پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے ڈی اے جمع کروانا ہوگاجبکہ بقیہ رقم بولی کی منظوری کے تین ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے وضاحت کی ہے کہ نادہندہ ہونے کی صورت میں کوئی نوٹس دیئے بغیر یونٹ کو منسوخ کر دیا جائے گااور یونٹ کی مجموعی قیمت کا دس فیصد جمع شدہ رقم سے ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں