مسٹر ٹین پرسنٹ اور ان کی ٹیم نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، طاہر ملک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک نے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ اور قادر پٹیل کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب چھوٹے لوگ اسمبلی پہنچ جاتے ہیں تو ایوان کا تقدس اسی طرح پامال ہوتا ہے۔ ایوان قانون سازی اور مسائل پر بحث کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں نہ کہ کسی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے یا ذاتی رنجشیں نکالنے کے لئے۔ وزیر اعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں جنہیں عالمی دنیا عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔ طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اس قسم کی اوچھے حرکتیں کر کے اپنے قائد آصف علی زرداری اور فرزند زرداری بلاول کی کرپشن کو نہیں چھپا سکتے۔ مسٹر ٹین پرسنٹ اور ان کی ٹیم نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ نیب کے نوٹسز پر پیپلز پارٹی بوکھلانے کے بجائے احتساب کا سامنا کرے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔ بلاول زرداری اور انکے درباری وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے اچھا ہے اپنی حکومت سندھ کی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوری روایتوں کو تسلسل سے جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی مخالفین سے بردارشت نہیں ہو رہی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کی کشتی کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں