بے حیائی پھیلا کر مسلم معاشروں کو تباہ کرنےکی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے،

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بے حیائی پھیلا کر مسلم معاشروں کو تباہ کرنےکی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے، ویلنٹائن ڈے بے حیائئ پھیلانے اور نیو جنریشن کوترقی سے روکنا ہے.یہود نصاری مسلمانون کے ایمان سے کھیلواڑکرکے اسلام مخالف سازشوں میں مصروف ہیں.خلیفہ بلا فصل امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر نے دین اسلام کا تحفظ اور عشق رسول کو فروغ دیا، خلفائےراشدین کی تعلیمات سیرت وکردار ہمارے لئےرشدوہدایت کا زریعہ ہے.نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمام صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کا بھی دامن تھام لو گےہدایت پاؤ گے,پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم سیدنا صدیق اکبر عقیدت واحترام سے منایا جائے گا.پی ایس ٹی کے تحت ملک گیر سطح پر سیدنا صدیق اکبر کے یوم پر ریلیاں,سمینار,کانفرنس منعقد کی جائیں گی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا, ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کرنا ہے تو سیدنا صدیق اکبر کی طرزحکمرانی پر عمل پیرا ہونا ہوگا,مسلم حکمران اپنا وظیفہ مزدور کی تنخواہ کے برابر کریں یا پھر مزدور کی تنخواہ حکمران طبقہ کے برابر ہو,انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ طرز حکمرانی غریبوں کو معاشی حقوق مہیا کرتی ہے,کوئ غریب بچہ بوڑھا یا عورت بھوک وافلاس سے تنگ انتقال کرجائے تو اس کی ذمہ داری بھی وقت کی حکومت پر عائد ہوگی,ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ16فروری بروز اتوار کو شہنشاہ صداقت ریلی مرکز اہلسنت سے نکالی جائے گی جس کی قیادت علماء ومشائخ کرینگےاس عظیم الشان ریلی میں عاشقان رسول بھرپور شرکت کرکے سیدنا صدیق اکبر کوزبردست خراج عقیدت پیش کریں,انہوں نے کہا کہ اتحآد ویکجہتی کو فروغ دیکر شعائر اسلام کے خلاف سازش کرنیوالوں کو قانونی طور پر روکنا ہوگا,امن ومحبت بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرتے ہوئےنفرتوں کو ختم اورنیو جنریشن کو بے حیائ سے بچانا ہوگا,اسلام دشمن قوتیں بے حیائ پھیلاکر اور منشیات کے ذریعےمسلم نسلوں کو تباہ کرنے درپے ہے, علماء کرام اسلام دشمن یہود ہنود کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں, انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کےلے کردار ادا کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں