خلیفہ اول جیسا جذبہ آج کے کسی حکمران میں نظر نہیں آتا، شاہ عبدالحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر شرافت،دیانت و صداقت کا پیکر تھے زندگی فروغ اسلام کی جدو جہد میں گزاری۔ خلیفہ اول جیسا جذبہ آج کے کسی حکمران میں نظر نہیں آتا،آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں مسلم حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں بڑے اجتماع سے خطاب میں صدیق اکبر کی دینی و ملی خدما ت پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مَردوں میں آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ صدیق اکبر حا لت ِ امن و جنگ میں رحمت عالم کے وزیر و مشیر رہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ عہد ِ صدیق تاریخ کا روشن باب ہے، خلفائے راشدین کی عظمت و فضیلت بیان کرنا مسلمان کا شعار ہے۔ خلیفہ اوّل نے سخا وت،ایثار اور قربا نی کی جو مثا لیں قائم کیں ان سے حضو ر کی بے پنا ہ محبت چھلکتی ہے،آپ کے جذبہ ایثا ر سے دنیا بھر میں اسلام کا بو ل با لا ہوا۔ سیدنا صدیق اکبر نے اپنے مال سے دین اسلام کو تقویت پہنچائی، بلال حبشی سمیت کئی صحابہ کو رقم دے کر کفار کی غلامی سے نجات دلائی،حضور ا کی زبان اقدس سے آپ کو جنت کی بشا رت ملی،خلا فت کے ابتدائی دور میں مشکل حا لا ت کے با وجو د منکرین زکوٰۃ اور جھو ٹے مدعیان نبو ت جیسے فتنوں کی اپنی فہم و مجاہدانہ کردار و عمل سے بیخ کنی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں