ڈی ایس پی ملیر سٹی فیصل خان نے قائد آباد چوک پرلاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کیا اہم اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی ایس پی ملیر سٹی فیصل خان نے قائد آباد چوک پرلاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کیا اہم اعلان، سپریم کورٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے تجاوزات کے خلاف احکامات پر پتھارے والوں کو 24 گھنٹہ میں تجاوزات ختم کرنے کا انتباہ، بصورت دیگر سخت ترین کاروائی ہوگی جس میں سامان کی ضبطگی کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی ہونگی- اس موقع پر ان کے ہمراہ سول سوسائٹی اور تاجر رہنما بھی موجود تھے – قائد آباد چوک پر مائیک کے ذریعہ اعلانات کر کے پتھارہ مافیا کو متنبہ کرنے کے ڈی ایس پی فیصل خان کے احسن اقدام کو عوامی و تاجر حلقوں نے خوب سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا- عوامی و تاجر حلقوں نے ڈی سی ملیر, ایس ایس پی ٹریفک ملیر اور ڈی ایم سی ملیر سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے ممکنہ آپریشن میں بحثیت اسٹیک ہولڈر اپنے اپنے حصہ کا کام سر انجام دیں تاکہ مستقل طور سڑکوں پر موجود تجاوزات جو عوام الناس کے لئے وبال جان بن چکی ہیں ان کا خاتمہ ممکن ہو پائے

اپنا تبصرہ بھیجیں