پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے ایم سی افسران پر برہم

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گزشتہ شب کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کا دورہ کیا علاقے میں جاری سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی شان چورنگی کے قریب 5000 روڈ پر گزشتہ چند روز قبل روڈ کارپیٹنگ کے کام کا آغاز کیا گیا تھا اور میں نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے کے ایم سی افسران سے ورک آرڈر مانگا تھا مگر کے ایم سی نے عادتا سے تاحال تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا سڑک کا کام انتہائی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے ساتھ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سڑک پر ڈامبر کارپیٹنگ ادھوری کی جارہی ہےکھڈے جوں کے توں موجود ہیں میئر کراچی وسیم اختر خود کام کا جائزہ لیں یہاں غریب کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دورہ عوامی شکایات کی بنیاد پر کیا گیاہے کے ایم سی کے ٹھیکیدار اور انجینئر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کون ہو اور مداخلت کیوں کررہے ہیں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن عوام کے ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے ہمارا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کراچی میونسپل کارپوریشن نے جب بھی ایمانداری سے کام سر انجام دیا ہے ہم نے عوامی نمائندوں کی حیثیت سے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے مئیر کراچی کے ایم سی میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں