جنوری میں سٹی کورٹ‌سے 7 جعلی وکلا گرفتار کئے ہیں، ترجمان KBA انورمیمن

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بار ایسوسی ایشن کے دو جانباز، بہادر اور بے لوث کمیٹی ممبران محمد آصف ایڈووکيٹ اور محمد باقر مہدی ایڈووکيٹ کی کاوشوں کیوجہ سے سٹی کورٹس سے جعلی وکلا اور ٹاٶٹ ازم کا بڑی حد تک خاتمہ ہوچکا۔ KBA ترجمان انور میمن ایڈووکيٹ کےمطابق جنوری کے پہلے مہینے میں دونوں ممبران نے 7 جعلی وکلا کو گرفتار کرکے ان کیخلاف FIR درج کرواٸی۔ جن میں تین خواتين بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ معصوم ساٸلین کے ساتھ نوسربازی والے 9 ٹاٶٹ بھی پکڑے گٸے جن میں ایک ریٹائر پولیس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، جعلی وکلا اور ٹاٶٹس کے خلاف کارروائيوں کے وقت کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور انکے پیچھے جن لوگوں کے ہاتھ ہیں وہ بھی سامنے آگٸے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود دونوں دوستو نے وکلا کی فلاح کی خاطر ساری توجہ اپنے کام پر رکھی ۔ ترجمان کے مطابق جعلی وکلا اور ٹاٶٹس کے خلاف یہ کسی بھی کابینہ کی تاریخی کارروائی ہے جسکی وجہ سے جعلی وکلا کو سٹی کورٹ سے ہی نہیں دیگر عدالتوں سے بھی بھاگنا پڑ گیا۔ تمام سینیٸر اور جونیٸر وکلا ساتھیوں نے محمد آصف اور محمد باقر مہدی کی کارکردگی کو سراہا ہے KBA نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں