ڈی سی نوابشاہ کا بیت المال کے تعاون سے چلنے والے پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو)ڈویژنل کمشنر شہیدبینظیرآباد سید محسن علی شاہ نے پاکستان بیت المال کے تعاون سے چلنے والے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بچوں سے ملاقات کی بہتر انتظامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کادورہ کیا اس موقع پر کمشنر سید محسن علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بیت المال بے سہارا اور یتیم بچوں کو سہارا دیکر ایک نیک کام کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے یتیم بچوں کے بھبود کے لئے ہرممکن مدد کی جائے گی کمشنر نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس ادارے اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور ان کی مدد کریں تاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر کے ہم معاشرے میں ان کو برابری کے حقوق دے سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال شہزاد علی جسکانی نے کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ 2010میں قائم کیا گیا اس ادارے میں 4سے 6سال عمر کے بچوں کو داخل کیا جاتا ہےانہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت تک اس سوئیٹ ہوم میں 100بچے موجود ہیں جس کے کھانے پینے ، رہائش، ادویات اور تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام ترسہولیا ت مفت فراہم کررہے ہیں جبکہ اس سوئیٹ ہوم کے7بچے کیڈٹ کالیج سانگھڑ اور ایک بچہ کیڈٹ کالیج پیٹارو میں زیرتعلیم ہے جبکہ مزید 6 بچوں نے کیڈٹ کالیج سانگھڑ میں ٹیسٹ پاس کرکے داخلا حاصل کرلی ہے جس کے سارے اخراجات یہ ادارہ برداشت کرتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ سوئیٹ ہوم کی نئی عمارت کا کام 80 فیصد مکمل ہوچکاہے کام کے مکمل ہونے کے بعد بچوں کو نئی عمارت میں منتقل کردیا جائے گے انہوں نے کمشنر سے گذارش کی کہ بچوں کو اسکول آنے جانے کے لئے ایک گاڑی کی ضرورت ہے جبکہ ان بچوں کو صحت کی سہولیات ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مل رہی ہیں۔اس موقع پر کمشنر نے بچوں کے لئے 40 کمبل دینے کا اعلان کیا اور اداری و بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں