سٹی کورٹ میں محفل میلاد کا انعقاد، منیرملک اور سہیل بیگ نوری سمیت اہم رہنما شریک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بار ایسوسی ایشن کی منیجنگ ممبر سکینہ بی بی کی جانب سے جناح آڈیٹوریم میں محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں بار کے صدر منیر ملک۔افتخار جاوید قاضی۔ ندیم منگی۔ سہیل بیگ نوری۔ شعیب راجپوت سمیت وکلاء برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی معروف ثناء خواں نے آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عقیدت میں گلہائےعقیدت پیش کئے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے صدر منیر ملک کا کہنا تھا کہ اسوء رسول کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرہ کی بہتریں تشکیل کی جا سکتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہےسندھ بارکونسل کے سابق وائس چیئرمین افتخار جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی ہماری زندگی کا اصل سرمایہ ہے مسلمان کی زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہم حرمت رسول کی خاطر جان دینے کیلئے تیار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں