لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے،قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، عثمان بزدار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔
ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔ لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے،قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ نیاپاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں