ڈاکٹر طاہر القادری کی خدامات کے اعتراف میں 19فروری سے اپریل تک تقریبات جاری رہیں گی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بانی پاکستان عوامی تحریک،عالم اسلام کے عظیم مفکر،قائد انقلاب،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69سالگرہ 19فروری دنیا بھر میں منائی جائے گی۔پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے سیکرٹری انفارمیشن و ترجمان الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا قائد انقلاب کی سالگرہ کے سلسلے میں آج دنیا کے پانچوں براعظموں میں 100سے زائد ممالک میں سیمینارز،اور دعائیہ تقریبات ہونگی۔دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے تمام مراکز،تعلیمی اداروں،سماجی اداروں سمیت عوامی تحریک کے تمام دفاتر میں لاکھوں لوگ شیخ الاسلام کی دینی،علمی،سیاسی،سماجی،تعلیمی،اقتصادی،انقلابی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔الیاس مغل کے مطابق پاکستان میں چاروں صوبوں،بشمول گلگت،بلتستان،شمالی علاقہ جات میں تقریبات ہونگی۔پاکستان کے علاوہ بھارت،مقبوضہ کشمیر،بنگلہ دیش،سعودی عرب،چین،متحدہ عرب امارات،مشرق وسطیٰ،ڈنمارک،برطانیہ،عمان امریکہ سمیت دنیا کے پانچوں براعظموں میں قائد انقلاب کی صحت یابی،درازی عمر،سلامتی کیلئے دعائیہ اجتماعات ہونگے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کے اعتراف میں 19فروری سے یکم اپریل تک تقریبات دنیا بھر میں جاری رہیں گی۔اس سلسلے میں پی اے ٹی کراچی کے تمام ضلعی دفاتر،پی ایس اور یونین کونسلز میں پورا دن تقریبات جاری رہیں گی اس سلسلے میں مرکزی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال رات 8بجے ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں