ایڈیشنل سیکریٹری کی اوکاڑہ یونیورسٹی آئے ہوئے جرمن اسکالر سے ملاقات

اوکاڑہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل سیکریٹری نے اوکاڑہ یونیورسٹی آئے ہوئے جرمن اسکالر سے بھی ملاقات کی
یونیورسٹی اسپورٹس لیگ حکومت پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کو کھیلوں کے ذریعے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی نے کل اوکاڑہ یونیورسٹی کے دورے کے دوران مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے یو ایس ایل کی میزبانی کے لیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مابین کھیلاجانے والا فٹ بال میچ بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ طارق حمید نے اوکاڑی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔
ایڈیشنل سیکریٹری ، جو کو یو ایس ایل کے ترجمان بھی ہیں، نے طلباء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس لیگ کا مقصد طلباء میں صحت مند مقابلے کی فضا کو پروان چڑھانا اور کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی فطری صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ وارانہ زندگی میں ترقی کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم، ریذیڈنٹ آفیسر جنرل ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم، شعبہ اسپورٹ سائنسز کے انچارج شہباز ابراہیم، شعبہ پبلک ہیلتھ کے انچارج ڈاکٹر طیب منہاس اور ڈپٹی رجسٹرار انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا جاوید رشید بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں