داعش کے خلاف کارروائی،جنگ میں مکمل کامیابی کیلئے وقت درکار ہے،وزارت داخلہ

موصل(ایچ آراین ڈبلیو)عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے موصل میں جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موصل سے داعش کے خاتمے کے لیے جنگ اختتام کے قریب ہے، حکام کے مطابق شمالی عراق میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اس ماہ کےآخر تک مکمل کرلی جائے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فورسز پر 6 سے زائد دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں 306 کے قریب شہری بھی جاں بحق ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں