پولیو ویکسین میں کو ئی غیر شرعی چیز نہیں ہے ، حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری پولیو ویکسین میں کو ئی غیر شرعی چیز نہیں ہے ، علماء عوام کو بتائیں اکیس فروری کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، وزیراعظم صحت کی موجودہ ٹیم کو تبدیل کریں ان کی نا اہلی کی وجہ پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکتا- پاکستان کا انتہا پسندی کے خلاف اہم کردار ہے – انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو دنیا بھر پذیرائی مل رہی ہے، ہندوستان کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھاتا تو مسلمان ممالک تعلقات ختم کریں ، کسی دوست ممالک کے سربراہ آنے سے عرب ممالک سے تعلقات خراب نہیں ہونگے – سعودی عرب میں کسی پاکستان تنگ نہیں کیا جا رہا صرف غیر قانونی افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں