سابق حکومت نے محکمہ ایکسائز کو تباہ کردیا تھا، حافظ ممتاز احمد

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کی زیر صدارت ٹیکس ریکوری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ٹیکس کی ریکوری کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں ، ٹیکس ریکوری کیلئے جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں ، ٹیکس ریکوری کا حصول تسلی بخش ہے ،حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کردیا ہے ،جدید ذرائع استعمال کرنے سے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ، سابق حکومت نے محکمہ ایکسائز کو تباہ کردیا تھا ، اب ایماندار اور عوام کی خدمتگار جماعت برسراقتدار ہے ، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، اصلاحات کا عمل مکمل ہوچکا ،اب عوام کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں گے ،حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ عوامی خدمت کا ایجنڈا پورا نہ کرنے والے افسران کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں