کے ڈٰی اے کے ناجائز تجاوزات کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر کارروائی

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پرکے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر محمد قاسم کی سربراہی اور علاقہ انجینئر کی نشاندہی پر یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں فٹ پاتھ پر قائم پتھاروں، ہوٹلز اور پختہ تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے فٹ پاتھوں کو عام عوام کی سہولت کیلئے صاف کردیا گیا۔ کاروائی کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود عملے نے اپنی کاروائی نہایت جانفشانی سے جاری رکھتے ہوئے مکمل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں