لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزارت ریلوے کا عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام ، وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کا لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان، لاہور-گوجرانوالہ ایکسپریس 24فروری سے شروع کی جائے گی – پاکستان ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کرایہ ایک سو روپے مقرر کر دیا – شیخ رشید احمد 24فروری کو گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کرینگے ، گوجرانوالہ سے لاھور روزانہ تین ٹرینیں چلیں گی جبکہ لاہور سے بھی روزانہ کی بنیاد پر تین ٹرینیں گوجرانوالہ جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں