پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر سے فرار ہونے والی دوشیزہ کو لاہور پولیس نے ڈھونڈ‌لیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) انویسٹی گیشن پولیس کی بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کی روایت برقرار۔ کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے 2مغویان کو تلاش کرکے ورثا ء کے سپردکردیاگیا۔ 1ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نیلم کو بہاولنگرسے تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ 25سالہ نیلم اپنی پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس نیو انارکلی نے25سالہ نیلم کو مختلف معلومات کی مدد سے تلاش کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس ریس کورس نے 10سالہ عثمان کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ مغویان کے ورثا ء نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے مغویان کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں