پنجاب حکومت 2 مارچ کو بلوچ ڈے منائے گی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب حکومت نے 2 مارچ کو بلوچ ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بین الصوبائی ہم آہنگی کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر دو مارچ کو بلوچ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے لاہور شہر سمیت چھ دیگر شہروں میں تقاریب کا انعقاد ہوگا۔ متوقع طور پر وزیراعلی بلوچستان بھی لاہور کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے بلوچ ڈے بنانے کی منظوری دی ہے۔بلوچ ڈے کی استقبالیہ تقاریب کا آغاز 27 فروری سے ہوگا۔لاہور، ڈیرہ غازی خان ،تونسہ ،بارتھی راجن پور اور فورٹ منرو میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں