وفاقی حکومت کی جانب سے پولیو آگاہی مہم کا انعقاد خوش آئیند ہے، رکن سندھ اسمبلی ادیبہ حسن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ادیبہ حسن نے وفاقی حکومت کی پولیو آگاہی مہم سے متعلق کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو مہم کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے والدین کو پولیو ویکسین کی اہمیت اور فوائد کے حوالے سے آگاہ کرنا ضروری ہے والدین جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پلاتےجس کے باعث پولیو ورکر کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے پولیو مہم کی آگاہی سے متعلق میڈیا بھی حکومت وقت کا ساتھ دے میڈیا کے ذریعے مرض پولیو کے حوالے سے والدین کو باآسانی بیدار کیا جاسکتا ہے پولیو سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے والدین سے اپیل کرتے ہیں کے پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو مرض پر کنٹرول کرنا ضروری ہے یہ مرض اس وقت تک پھیلتا رہے گا جب تک ہر جگہ سے اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے کہ بچوں کو ہر جگہ قطرے پلائے جائیں، تاکہ جب وائرس ان کے علاقے میں پھیلے تو وہ اس سے محفوظ رہیں۔ ایک مرتبہ جب وائرس کسی علاقے میں اپنی جگہ بنا لیتا ہے، تو یہ ان بچوں کو باآسانی متاثر کر سکتا ہے جنہوں نے پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پیئے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں