سندھ حکومت نے ڈس انفارمیشن سیل بنالیا ہے جو عوام کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، جمال صدیقی

کراچی (ایچ‌ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ چئیرمین پیپلرز پارٹی بلاول زرداری کو تحریک چلانی ہے تو سندھ کے محکموں کے خلاف چلائیں سندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام سے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی امیدیں بھی چھین لیں ہیں ہر ادارہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے سندھ حکومت نے شعبہ تعلیم، شعبہ خوراک شعبہ صحت سمیت ہر ادارہ تباہ کردیا ہے سندھ حکومت نے ڈس انفارمیشن سیل بنالیا ہے جو عوام کو غلط انفارمیشن فراہم کرتا ہے لیکن عوام حقیقت سے واقف ہیں سندھ حکومت اپنی کرپشن کو عوام سے نہیں چھپا سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے کیا اور کہا کہ حکومت سندھ کے وزیر اور ان کے اپنے لوگ مذکورہ بحران کے ذمہ دار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں غربت کا ریشو بڑھا دیا۔ ملک کی 70 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے جس سے سندھ حکومت نے اپنی کرپشن کی نظر کردیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 30 سالوں کے گند کو صاف کیا ہے گزشتہ دس سالوں کی کرپشن کا مقابلہ کرتے ہوئے بھنور میں پھنسی معیشت کی کشتی کو وزیر اعظم عمران خان نے باہر نکالا ہے اس قوم کے مستقبل کے لئےعمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن ملک کو اپنی ڈگر پر ڈالا اپوزیشن جماعتوں کی تنقید سے وفاقی حکومت کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آئیگا اپوزیشن جماعتوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا کسی نے چودھری شگر مل کے ذریعے کرپشن کی تو کسی نے اومنی اور جعلی اکائوںٹ کے ذریعے

اپنا تبصرہ بھیجیں