اسی کی کسر رہ گئی تھی! جعلی زرعی بیج تیار کرکے فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ

حجرہ شاہ مقیم(ایچ آراین ڈبلیو) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ حجرہ میں جعلی زرعی بیج تیار کرکے فروخت کرنے والے اڈے پر چھاپہ جعلی زرعی بیج کی سینکڑوں بوریاں اور خام۔مال برآمد کر لیا گیا دو ملزمان گرفتار ۔ نواحی علاقہ حجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملٹی نیشنل کمپنی کے بیگ میں پیکنگ کر کےجعلی زرعی بیج فروخت کرنے والے گودام پر کامیاب چھاپہ مار کر جعلی بیج کی سینکڑوں تیار بوریاں اور بھاری مقدار میں خام۔مال برآمد کر لیا پولیس نے اس موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زرایع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے جعلی بیج تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان کا۔سامنا کرنا پڑ رہا تھا چند ٹکوں۔کی خاطر کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے ایسے عوامل کے خلاف کاروائیاں جاری رہنی چاہئیں دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے عناصر معاشرے کے لیے بدنما۔دھبہ ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت قانونی کاروایی عمل میں لائی جائے گی پولیس نے گودام میں موجود تمام مال قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں