کار سرکار میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اے سی گلگت

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے عوام قانون کا احترام کریں کورٹ کیسز کے فیصلے تک تعمیرات جرم تصور ہوگا جبکہ دریا کے دونوں اطراف کھاری سے ریت،بجری پتھر بنانے اور خریدوفروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جانب سے بنائے جانے والے واٹر ٹنیک سائٹ دورے کے موقع پر کیا، اس سے قبل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے لئے درکار اراضی پر خلاف قانون تعمیرات کی گئیں ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے جسکی وجہ سے ہمارا کام ادھورا پڑا ہے AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ GDA کو منصوبے کیلئے حکومت نے اراضی دی ہے جس پر کسی فریق کو اعتراض کرنے کی گنجائش نہیں اور ہماری کوشش ہوگی یہ مسٗلہ افہام و تفہیم سے حل ہو ہے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ہر حال میں دور کریں گے کیونکہ پانی کا یزیر تعمیر منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ریکارڈ کے مطابق درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے ریونیو فیلڈ سٹاف اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کونوداس کو سیراب کرنے کیلئے گرینڈواٹر سکیم کے تحت واٹر ٹینک آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جبکہ مزکورہ ٹینک تک رسائی کیلئے روڈ پر کام ابھی باقی ہے رابطہ سڑک کیلئے درکار اراضی پر تعمیرات خلاف قانون ہے کیونکہ یہ کیس ابھی تک عدالت میں ہے جب تک عدالت فیصلہ نہ دیں تب تک کوئی بھی فریق کام نہیں کرسکتے لہذا عدالت کے جانب سے فیصلے کا انتظار کیا جائے، جمعہ کے روز گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگرا ہلکار اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں