یوسی 8 قصبہ کالونی وارڈ 3 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح

کراچی( )چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان کے ہمراہ یوسی 8 قصبہ کالونی وارڈ 3 میں نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 8 کے وائس چیئرمین، بلدیاتی کمیٹی کے اراکین اور بلدیاتی افسران کے علاوہ علاقہ معززین کی بڑ ی تعدا بھی موجود تھی چیئرمین کی آمد پر علاقہ کے مرد، خواتین اور بچوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور دیرینہ مسائل حل کرانے پر چیئرمین بلدیہ غربی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود تمام یونین کمیٹیوں میں وسائل کی فراہمی کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے تعمیر مرمت اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں بعد ازاں چیئرمین نے یوسی میں گلیوں کی پختگی، سیوریج سسٹم کی بحالی اور پیور بلاکس کی تنصیب کے جا ری کاموں کا معائینہ کیا اور موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیر مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ اندرونی گلیوں میں روشنی کیلئے اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب اور دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے یوسی میں جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں