پیپلزپارٹی کھلی کچہریوں کے بجائے اپنے جیالوں کی تربیتی نشستیں منعقد کرے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں و اراکین سندھ اسمبلی ریاض حیدر اور عمران علی شاہ کے ساتھ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کی کھلی کچہری میں جیالوں کی بد کلامی کے واقعہ پیش آیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا رویہ ناقابل برداشت ہے پیپلزپارٹی کھلی کچہریوں کے بجائے اپنے جیالوں کی تربیتی نشستیں منعقد کرے پیپلزپارٹی کے وزیر عبدالباری پٹافی کی سربراہی میں جیالے اسٹیج پر گنڈہ گردی کرتے رہے مگر وزیر موصوف تماشائی بنے رہے جیالوں کی بدتمیزی کا سلسلہ نہ پولیس کی جانب سے روکا گیا نہ ڈی سی انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کھلی کچہری کا ڈھونگ بند کرے اور سندھ کے عوام کے مسائل حل کرے صوبائی وزیر عبدالباری پٹافی اپنے محکمہ میں اصلاحات لانے کے بجائے عوام بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کورنگی میں بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہنگامہ برپا کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء خود اپنی کچہریوں میں ایسے واقعات کرواتے ہیں تاکہ عوامی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات نہ دیے جاسکیں پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے وزراء کی سرپرستی میں ایسی سرگرمیاں کرتے ہیں تاکہ ماحول سازگار نہ رہے پیپلز پارٹی کی تحریک انصاف کے خلاف چلائی جانے والی تمام مہم ناکام ہونگی واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں