پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ مکران، قلات، ژوب، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بالائی سندھ اور جنوبی ووسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس دوران مکران، کوئٹہ، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی/وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، قلات، ژوب، لاڑکانہ، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں14، دروش08، پٹن07، کالام06، دیر 04، چترال01، پارہ چنار 05، چکوال04، سکردو میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہو ںنے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں49، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، رحیم یار خان48، خانپور، بہاولنگر47 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 17، کراچی 28،پشاور 24، کوئٹہ14،گلگت 11اور چترال میں 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں