ہمیں بدمعاش کیوں کہا، پنجاب کے ٹاپ ٹین نے لاہورہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی صاحب کی عدالت میں پولیس اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی لسٹ جاری کرنے کے خلاف گوگی بٹ امیر بالاج منشا بم وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست گزاران کی طرف سے ایڈووکیٹ آزر لطیف اصغر گل سمیت دیگر وکلاء پیش ہوے جبکہ پولیس کی طرف سے DIG لیگل پنجاب جواد ڈوگر صاحب اور دیگر متعلقین پولیس آفیشل پیش ہوئے
عدالت نےDIG لیگل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام درخواستوں میں مین مسلہ پولیس کی جانب سے استمال کی گئی زبان کا ہے -پولیس کی جانب سے بنائی گئی لسٹ میں لفظ بدمعاش کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے درخواست گزاران کی معاشرے میں عزت خراب ہو رہی ہے، عدالت جب تک کسی کو مجرم قرار نہ دے تب کسی اور کے پاس اختیار نہیں ، عدالت نے پولیس کو اپنی تیار شدہ لسٹ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اور ترمیمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت مورخہ 4 مارچ تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں