جیل منیجمینٹ انفارمیشن سسٹم کا آج باضابطہ کنٹرول محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں اقوام متحدہ کے آفس برائے انسداد منشیات و جرائم(UNODC)اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ(INL)کے تعاون سے قائم کئے جانے والے جیل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آج با ضابطہ کنٹرول محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد، اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے اس پروگرام کو جیل کے انتظامی عمل کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس اقدام سے پنجاب کی تمام جیلیں ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں گی۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ :UNODC اورINLجیسے اداروں نے فنڈنگ اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ ان اداروں نے پنجاب کی جیلوں کے عملے پر مشتمل 200سے زائد ماسٹر ٹرینرز کو سافٹ ویئر سے متعلقہ تربیتی بھی فراہم کی ہے۔ مقصد پنجاب بھر کی جیلوں کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کرنا ہے۔ تقریب میںINL کی نمائندہ متحرمہ لارن اے میلنگ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب مومن علی آغا،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ، آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین منگن،آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواہ مسعود الرحمان،آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک محمد یوسف اور آزاد کشمیر کے آئی جی جیل خانہ جات/ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مسعود الرحمان نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں