لاہور: کم مقدار پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں پر کارروائی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہوگئے اور پٹرول پمپس کی چیکنگ جاری، بغیر این او سی اور فی لٹر کم پیمانہ پٹرول پمپس پر کارروائیاں.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی کارروائیاں.اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پٹرول اسٹیشنز کے 05 نوزلز کو سیل کر دیا. لطیف فلنگ پی ایس او، راوی فلنگ شیل اور الراضی فلنگ اسٹیشن کی چیکنگ کی گئی.دوران چیکنگ 02 نوزلز لطیف فلنگ اسٹیشن اور 03 نوزلز الراضی فلنگ اسٹیشن کے سیل کر دئیے گئے، نوزلز کو سیل فی لٹر کم پیمانہ پر کیا گیا. شاہدرہ کے علاقے میں کاروائیاں کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی والٹن روڈ پر کاروائی، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ بھی ہمراہ.اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے گو پٹرول پمپ کے نوزل کو سیل کر دیا، نوزلز کو سیل فی لٹر کم پیمانہ پر کیا گیا.پٹرول پمپس کی چیکنگ جاری رہے گی.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے فی لٹر کم پیمانہ پر پائے جانے والے پٹرول اسٹیشنز کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں