شہر میں غیرمعیاری کھلا دودھ ہرگز فروخت نہیں کرنے دینگے، اے سی گلگت

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں غیر معیاری کھلا دودھ ہرگز فروخت نہیں کرنے دینگے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہی خریدو فروخت کا فیصلہ ہوگا اس بات کا فیصلہ انہوں نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے جانب سے رپورٹ پر کیا۔ بدھ کے روز انہوں نے میونسپل مجسٹریٹ محمد عبا س کو ہدایات دیں کہ وہ شہر میں غیر معیاری اشیاء خوردہ نوش کی روک تھام کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں میں تیز ی لائیں تاکہ عوام کو غیر معیاری کھلا دودھ سمیت دیگر اشیاء کی خریدو فروخت سے روکا جاسکے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں عوامی شکایات پرروزانہ خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے سماجی جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے میڈیا ورکرز اور اخبارا ت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ، اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو زبردست کوریج دیکر عوامی فلا ح بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو دوام بخشا ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے تمام مجسٹریٹس، میٹ انسپکٹر،فوڈ انسپکٹر، بلڈنگ انسپکٹر ز کو احکامات دئے کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں تاکہ شہر ی حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مثبت نتائج برآمد ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں