کے ڈی اے کی املاک خریدنے کے لئے عوام کی دلچسپی عروج پر

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کی خصوصی کاوشوں اورہدایات کے تحت ادارہ ترقیات کراچی پبلک ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال اور کورنگی میں فلیٹ، دکانوں اور دفاتر کی پہلے مرحلے کی نیلامی تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوگئی جس میں بولی دینے والوں کا جوش و خروش اور دلچسپی کے ڈی اے پر عوام الناس کا بھروسہ اور بھر پور اعتماد ہے۔ تین روزہ نیلام عام میں مذکورہ محل وقوع کی 32یونٹس کی تقریباً 13 کروڑ روپے میں نیلامی ہوئی۔نیلام عام کو شفاف اور کامیاب بنانے میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن سمیت اعلیٰ افسران کا باہمی تعاون حاصل رہا جس میں آکشن کمیٹی کے چیئرمین و چیف انجینئر نوید اظہار، ممبرو ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہاؤسنگ اسکیم ندیم احمد، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ عبدالقدید منگی، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر پلاننگ رفیق احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہاؤسنگ اسکیم محمد زاہدجبکہ متعلقہ انجینئرز میں ندیم اقبال، طارق رفیع، محسن رضاسمیت ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس زیدی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، سیکریٹری شکیل احمد خان، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشداور دیگر افسران کے نام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں