گلگت: سموک ماسک کے مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) کررونا وائرس کا ممکنہ خطرہ، شہر میں سموک ماسک کے مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا، AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید کی نگرانی میں مجسٹریٹ میڈیکل سٹور وں کی نگرانی کریں گے اگر کسی میڈیکل سٹور مالک نے جان بوجھ کر سموک ماسک کی قلت یا بلیک مارکیٹنگ کی کوشش کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی مجسٹریٹس سموک ماسک کی خریداری میں درپیش ممکنہ مشکلات کے پیش نظر فوری اقدامات کریں گے، پنجاب سے گلگت بلتستان لائے جانے والے سموک ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام میڈیکل سٹور پر نظر رکھیں گے واضح رہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں کررونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو روکنے کیلئے میڈیکل ایمرجنسی نافذدی ہے ریجن میں 12، بارہ ماہر ڈاکٹرو ں پراور میڈیکل سپیشلسٹ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور سٹی ہسپتال گلگت مین رسورس سنٹر قائم کردیا گیا ہے جس میں کررونا وائرس کے حوالے اہم معلومات مل سکے گی اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کررونا وائرس کٹ سمیت وارڈ قائم کردئے ہیں جس میں واش روم کی بھی سہولت حاصل ہوگی۔ ا یڈ منسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی، احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تاکہ کررونا وائرس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ واضح رہے کہ کررونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے محکمہ تعلیم نے یکم مارچ تک سرکاری و نجی سکولوں کو بند رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے جبکہ سکردو میں 15 مارچ تک سکول بند رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں