بزم نو خیال ادب کے تحت شہر کراچی میں اردو ثقافتی مشاعرہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بزم نو خیال ادب کے تحت عالمی زبانوں کے مادری دن کے موقع پر کراچی گلستان جوہر نعمان گرینڈ سٹی کے ہال میں اردو ادب کے فروغ کیلئے عظیم الشان اردو ثقافتی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔مشاعرہ میں بزم نو خیال ادب کی کابینہ کے سیکریٹری جنرل و نوجوان شاعر فرحان جعفری پیکر و دیگر اراکین موجود تھے۔مشاعرے میں شہر کراچی کے معروف نوجوان شعراء کرام فرحان جعفری پیکر، شکیل شکو، عبدلرحمن مومن، مرزا منیب بیگ، عماد نقوی، علیزہ زہرا اور دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا اور شرکاء کی داد سمیٹیں.جبکہ مہمانوں میں رکن صوبائی اسمبلی جناب کریم بخش گبول،سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد،آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کے سابق رکن احمر فلسطینی،ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ نشرواشاعت نیوز سیکشن کے رکن محمد شہریار خان،تنظیم فروغ عزاداری کے چیئر مین سید حسن رضا شاہ اور مہاجر یوتھ ارگنازیشن کی طرف سے کنونیر جناب ندیم مقبول اور ان کی کابینہ نے شرکت کی۔مشاعرے کے شرکاء سے جناب ساجد احمد نے گفتگو میں کہا کہ فرحان جعفری پیکر اور بزم نو خیال ادب کی پوری کابینہ نے اردو ادب کے فروغ کیلئے جو کام شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے،آج کے اس کامیاب مشاعرے پر بزم نو خیال ادب کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں