ایران اور چین کا سفر کرنے والوں کو 14 روز تک گھروں میں رہیں، عذرا پیچوہو

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا وائرس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا۔ انہوں نے ایران اور چین کا سفر کرنے والوں کو 14 روز تک گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  عوام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں، تیزبخار،کھانسی یا سانس لینےمیں تکلیف ہوتو محکمہ صحت سے فوری طور پر رابطہ کریں۔
عذرا پیجوہو کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونےپر ہیلپ ڈیسک پر رابطہ کریں جس کے بعد ہماری ٹیم فوری میڈکل سہولت فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر عذرا پیجوہو کا کہنا تھا کہ تمام لوگ ہاتھ ملانے سے گریز کریں، کھانسی یا چھینک آئے تو ہاتھ منہ پر ضرور رکھیں تاکہ وائرس سے دیگر لوگ متاثر نہ ہوں کیونکہ اس وقت کسی کا کچھ علم نہیں ہے -!!!’

اپنا تبصرہ بھیجیں