نئی دہلی میں‌ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی، 200 سے زائد زخمی

نیودہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کجریوال اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے فسادات سے متاثر ہونے والے شمال مشرقی علاقوں کا دورہ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ بھارت کے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کشیدہ حالات کے باعث امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ کے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بورڈ نے امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طالب علموں کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے نئی دہلی فسادات میں اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں