ڈی سی شہید بینظٰیرآباد کی زیرصدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اجلاس

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو )ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں آج ایک اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا اجلاس میں وائس چانسلرپیپلز میڈیکل یونیورسٹی فاروومین پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر معین الدین شیخ،ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر سعیدہ بلوچ،ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم راضی خان جمالی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری قربان علی راہو،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،صحت تعلیم،پاپولیشن ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی مسئلہ بن گیا ہے ملک میں 2 اور صوبے میں ایک کورنا وائرس کا کیس رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے اس لئے ضلع کی عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے تمام محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلقہ اسپتالوں ورورل ہیلتھ سنٹرز میں آئسولیشن روم قائم کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں آئسولیٹیڈ وارڈ قائم کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کام جاری رکھیں گے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایات دیں کہ ضلع شہید بینظیرآباد سے تعلق رکھنے والےایران سے واپس آنے والے 73زائرین سے رابطے کرکے ان کی اسکریننگ ٹیسٹ کی جائے جبکہ کسی بھی شخص کے وائرس سے متاثر ہونے کے شبعےکی صورت میں آئسولیٹیڈ روم میں منتقل کیا جائے جبکہ 14 روز کے اندر ایران سے واپس آنے والے زائرین کو الگ جگہ پر منتقل کیا جائے اس سلسلے میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مناسب جگہ کا انتظام کریں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز کی جانب سے دئے گئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ کی ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو ہدایات دیں کہ کرونا وائرس سے بچاؤ و علاج کے لئے ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے فہرست ڈپٹی کمشنر آفیس کو دی جائے تاکہ یہ فہرست سندھ حکومت کو ان اشیاء کی خریداری کے لئے بھیجا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے کہا کہ پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ میں ائسولیٹیڈ وارڈ قائم کرکے ماہر ڈاکٹر و پیرا میڈیکل عملہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ و علاج کے لئے ضلع کے دیگر صحت مراکز میں قائم آئسولیشن روم میں متعین ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل عملے کومزید تربیت بھی دی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر معین الدین شیخ نےبتایا کےضلع میں کرونا وائرس کے کنٹرول اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے کام آغازکیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تحصیل ورورل ہیلتھ سنٹرسمیت 11 مراکز صحت پر آئسولیشن روم قائم کرکے ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل عملہ مقرر کیا گیا ہے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبعے کے شخص کو گھر سے اسپتال تک منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس مخصوص کی گئی ہے اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ الحمداللہ ضلع بھر میں اس وقت تک کرونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں