اسلام آباد پر عام پاکستانی شہریوں کے اقتدار کا دور قریب آن پہنچا، بچو دیوان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر عام پاکستانی شہریوں کے اقتدار کا دور قریب آن پہنچا ہے. جھوٹے نعروں اور سنہرے خواب دکھا کر قوم کو دھوکا دینے کی سیاست کے خاتمے کے لئے پاکستان کے مظلوم طبقات کو بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کرنی ہوگی. پاک مسلم الائنس(دیوان) ضلع غربی کراچی کے رہنما محمد علی عرف مدہو میاں کی رہائش گاہ راجہ چوک مچھر کالونی میں کارکنوں اور ہمدردوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے پاکستانی بنگالی برادری سمیت تمام پاکستانیوں کو اپنے حق اور ووٹ کی حفاظت کے لئے میدان میں نکلنا ہوگا.کراچی کو سنوارنے کے لئے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی ایک مرتبہ پھر تحریک پاکستان جیسا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں. پاکستانی بنگالی برادری سمیت عام پاکستانی شہریوں کے ووٹ لے کر بیرون ملک پلازے بنانے کی سیاست کا خاتمہ قریب ہے بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ. جس قوم میں محمد علی عرف مدہو میاں جیسے بزرگ موجود ہوں اس قوم کی کامیابی کا راستہ روکنا دنیا کی کسی قوت کے لئے ممکن نہیں پاک مسلم الائنس(دیوان) کے چیف آرگنائزر نور الاسلام، مرکزی مجلس شوری کے رکن زین العابدین عرف جاوید، محمد کمال، عبد المالک،، مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ محمد حسین، شیخ امیر حسین، مشتاق پان والا، محمد مستری، ضلع کورنگی کے صدر عبد الامین، محمد یوسف ضلع غربی کے صدر و دیگر عہدیداروں سمیت سیکڑوں افراد اجتماع میں شریک تھے.چیئرمین پاک مسلم الائنس(دیوان) بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاکستانی ببنگالی برادری نے پاکستان کی محبت میں پاکستان کی تمام تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیئیے انہیں اسمبلیوں میں پہنچایا لیکن پاکستانی سیاست کے مزاج کے عین مطابق بنگلہ زبان بولنے والوں کے ووٹ سے اسمبلیوں تک پہنچنے والوں نیاپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا. پاکستان کے غریب عوام آج بھی چند سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں کھلونا بننے پر مجبور اور پاکستانی بنگالی آج بھی ایسے ادارے کے قیدی بنے ہوئے ہیں جو خود ختم ہوچکا ہے لیکن نارا کے نام پر لاکھوں محب وطن پاکستانی بنگالیوں کی حب الوطنی کو آج بھی مشکوک سمجھا جا رہا ہے. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کو مرحوم سرکاری ادارے نارا کی قید سے رہائی دلانے کے لئے بہت جلد وزیر داخلہ اور مقتدر اداروں کے سربراہوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں